کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔
کورکمانڈر لاہور کی پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، آمد پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کور کمانڈر نے معرکہ حق کے تناظر میں طلبہ کی بنائی ہوئی خوبصورت پینٹنگز کا مشاہدہ کیا۔
شرکاء سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے معرکۂ حق کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کو پوری قوم کے ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کا ثمر قرار دیا۔
کور کمانڈر نے عالمی اور علاقائی تناظر میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دیرپا اثرات اور پاکستان کو حاصل ہونے والے ثمرات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر پاکستانی قوم اور افواج کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو عیاں کر دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ ملک کی سب سے قدیم اور بڑی یونیورسٹی میں آنا باعث اعزاز ہے اور یہاں سے ملنے والی محبتیں طلبا کا پیار یہ ناقابل فروش لمحہ ہیں۔
کورکمانڈر نے کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں، انھیں سلام پیش کرتا ہوں، حالیہ جنگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید علوم کی اہمیت کھل کر سامنے آئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ

پڑھیں:

سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکرٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • فوج کو سیاست سے دور رکھیں، جنرل کی جرنلسٹوں کو شٹ اپ کال
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی امیدوں کا چراغ پھر روشن ہونے لگا
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
  • تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی
  • لاہور،نوجوان تاتبے کے تار جلارہاہے ہیں جس سے آلودگی پھیل رہی ہے