پاکستان کا تجارت بڑھانے کا عزم: سٹیل ملز، انسداد دہشت گردی کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے: روس
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت کی جانب سے بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کے مشن کے تحت وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی روس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی اور صدر پیوٹن کو وزیراعظم کا خط بھی پہنچا دیا۔ طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیراعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا اور روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں توانائی، کنیکٹیویٹی، تجارت پر بات چیت ہوئی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نے روسی وزیرخارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔ طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کا نکتہ نظر بھی پیش کیا اور کہا کہ پانی کا بہاؤ کم کرنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گری میں مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، روس ایس سی او کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبے میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی خواہاں ہے۔پاکستان نے روس کے ساتھ تجارت بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف روس نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی کیلئے مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ تفصیل کے مطابق
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مل کر کام خارجہ کو کے ساتھ
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔