کینسر کا علاج ممکن، پولیو اب بھی لاعلاج بیماری ہے، مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہماری قومی ذمے داری ہے، کینسر کا علاج ممکن ہے لیکن پولیو اب بھی لاعلاج بیماری ہے۔
اسلام آباد میں مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں حالیہ قومی پولیو مہم کا جامع اور تفصیلی جائزہ لیا گیا، نیشنل اور صوبائی کو آرڈی نیٹرز نے انسداد پولیو کے اقدامات، پیشرفت، چیلنجز سے آگاہی دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے، والدین خود پولیو ورکرز کو ڈھونڈیں اور اپنے بچوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے دشمن نہ بنیں کیونکہ دنیا اور آخرت میں ہم جوابدہ ہیں، کینسر کا علاج ممکن ہے لیکن پولیو اب بھی لاعلاج بیماری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منفی سوچ دل سے نکالیں اور اپنے بچوں کو اس مہلک مرض سے بچائیں، دنیا کی نظریں ہم پر ہیں اور ہمیں اس بیماری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں صرف افغانستان اور پاکستان ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے، ان کی خواہش ہے کہ ہم دونوں ممالک ایک ہی وقت میں پولیو سے پاک ممالک بن جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہم بطور قوم بھارت کو شکست دے سکتے ہیں تو پولیو کو بھی ہرا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیو سے بچوں کو اب بھی کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب: کینسر کے علاج کی نئی تاریخ، پاکستان کے پہلے کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو اسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو-ابلیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب ساؤتھ ایشیا کا پہلا صوبہ ہے جہاں اس جدید ٹیکنالوجی سے کینسر کا علاج ممکن ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: سروائیکل کینسر ویکسین تولیدی صحت کے لیے کتنی محفوظ، پاکستان میں لوگ بائیکاٹ کیوں کررہے ہیں؟
کو-ابلیشن کے ذریعے جگر، پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر کا علاج کیا جا رہا ہے، جس میں کینسر سیل کو منفی 198 ڈگری پر فریز اور 83 ڈگری پر ہیٹ اپ کرکے ختم کیا جاتا ہے۔
Punjab now begins the most advanced cancer treatment!
The first-ever Co-ablation Centre established at Mayo Hospital, to be inaugurated by Chief Minister Maryam Nawaz Sharif. pic.twitter.com/BN3bN3aH9u
— PMLN (@pmln_org) September 18, 2025
وزیراعلیٰ نے مزید 5 مشینیں منگوانے اور ڈاکٹرز کی خصوصی ٹریننگ کا حکم بھی دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب کو ابلیشن سینٹر کینسر مریم نواز شریف