اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی مقصد ہے ،حالیہ پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ، بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس میں کیاجس میں حالیہ قومی پولیو مہم کا جامع اور تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نیشنل اور صوبائی کوآرڈینیٹرز نے انسداد پولیو کے اقدامات، پیشرفت اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ والدین خود پولیو ورکرز کو ڈھونڈیں اور اپنے بچوں کی حفاظت یقینی بنائیں، روزِ قیامت ہمیں اپنے بچوں کی صحت کے لئے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے دشمن نہ بنیں کیونکہ دنیا اور آخرت میں ہم جوابدہ ہیں،یہ ملک ہمارا ہے اور یہ بچے ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہیں، کینسر کا علاج ممکن ہے لیکن پولیو اب بھی لاعلاج بیماری ہے۔

انہوں نے کہا کہ منفی سوچ کو دل سے نکالیں اور اپنے بچوں کو اس مہلک مرض سے بچائیں،وقت آ پہنچا ہے کہ ہم اپنی پالیسی میں خاطرخواہ اور نمایاں تبدیلی کریں، معاشرے کے تمام طبقات کو اس مہم کا حصہ بنانا ناگزیر ہے،دنیا کی نظریں ہم پر ہیں اور ہمیں اس بیماری کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اب صرف دو ممالک باقی ہیں جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے،افغانستان میں وسیع پیمانے پر مہمات جاری ہیں،افغانستان میں طالبان کی حکومت بڑے موثر انداز میں پولیو مہمات کا انعقاد کر رہی ہے،میری خواہش ہے کہ ہم دونوں ممالک ایک ہی وقت میں پولیو سے پاک ممالک بن جائیں،اگر ہم ایک قوم کے طور پر بھارت کو شکست دے سکتے ہیں تو پولیو کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر فلسطین جنگ کی حالت میں ہونے کے باوجود پولیو سے پاک ہے تو ہم کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں ۔اجلاس میں وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق سمیت سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، نیشنل کوآرڈینیٹر پولیو، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں پولیو سے بچوں کو

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف