Express News:
2025-09-18@21:30:11 GMT

پنجاب کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

پنجاب کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جسے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس پالیسی کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ صوبہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع پالیسی کو باضابطہ منظوری حاصل ہوئی ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز بچوں کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی بچوں کے ساتھ زیادتی، بدسلوکی، تشدد اور استحصال کی روک تھام کے لیے ایک واضح اور مؤثر روڈ میپ فراہم کرتی ہے، جو بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

سارہ احمد کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اس پالیسی پر عمل درآمد کے لیے ایک سال قبل کیس مینجمنٹ سسٹم پر کام کا آغاز کر دیا تھا، جب کہ اس پالیسی کا ابتدائی مسودہ دو سال قبل ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے حکومت پنجاب کو ارسال کیا گیا تھا۔ پالیسی کی تیاری میں یونیسیف پاکستان نے تکنیکی معاونت فراہم کی، جس کے باعث اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق تشکیل دیا جا سکا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی بنانے کی کوششیں کی گئیں، تاہم وہ مختلف وجوہات کی بنا پر عملی جامہ نہ پہن سکیں۔ بعض اوقات سیاسی سطح پر عدم دلچسپی، بجٹ کی کمی، یا ادارہ جاتی تعاون کے فقدان کے باعث ایسی پالیسیاں منظوری کے مراحل سے آگے نہ بڑھ سکیں۔ تاہم اس بار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں اس پالیسی کو نہ صرف ترجیح دی گئی بلکہ کابینہ کی سطح پر اسے منظور کر کے عملی شکل دی گئی۔

چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری کو سماجی ماہرین اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے حلقے ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

ان کے مطابق یہ پالیسی نہ صرف بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو گی بلکہ صوبے میں بچوں کے لیے ایک محفوظ اور معاون ماحول فراہم کرنے کی بنیاد بنے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جلد اس پالیسی کے عملی نفاذ کے لیے ضلعی سطح پر اقدامات اور آگاہی مہمات شروع کیے جانے کا امکان ہے، جس سے صوبے بھر میں بچوں کے حقوق کا تحفظ مزید مؤثر ہو سکے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پالیسی کی منظوری بچوں کے حقوق کے لیے ایک اس پالیسی کے تحفظ

پڑھیں:

توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کی تفصیلات جاری، کس کو کیا ملا؟

کابینہ ڈویژن نے جنوری سے 30 جون 2025 تک توشہ خانہ میں جمع کرائے جانے والے تحائف کی فہرست جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل

فہرست میں صدر، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ اور تینوں سروسز چیفس شامل ہیں۔

حکومتی نمائندوں کو تحائف میں گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، قالین، کافی سیٹ، ٹیبل کلاتھ اور ایک الیکٹرک گاڑی دی گئی ہے۔

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں وزیراعظم شہباز شریف کو 2 گھڑیاں، منبر رسول ﷺ کا ماڈل، کتابیں، شیلڈز اور ہینڈ میڈ کارپٹ سمیت کئی قیمتی اشیا تحائف میں دی گئیں۔

مزید پڑھیے: وفاقی کابینہ: توشہ خانہ کے نظام میں شفافیت لانے کے لیے ایکٹ پر نظرثانی کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل

صدر آصف علی زرداری کو کارپیٹ، کافی سیٹ، پینٹنگ فریم، لیڈیز سوٹ اور الیکٹرک گاڑی دی گئی جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ترکیہ کے صدر کی جانب سے ٹی سیٹ کا تحفہ دیا گیا۔

ایئر چیف ظہیر احمد سدھو کو ڈش آئٹم اور نیول چیف نوید اشرف کو بھی ٹی سیٹ تحفے میں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: زرداری، نواز اور گیلانی کی توشہ خانہ کیس ایف آئی اے کو بھجوانے کی استدعا مسترد

کابینہ ڈویژن کے مطابق تمام 322 تحائف حسب ضابطہ توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے ہیں اور اس وقت کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ لگوا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تحائف کی فہرست جاری توشہ خانہ توشہ خانہ تحائف

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 4 بچوں کی اموات، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے
  • عمر بالکل ٹھیک تھا، آخری لمحات میں کیا ہوا؟ معروف چائلڈ اسٹار کے چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کی تفصیلات جاری، کس کو کیا ملا؟
  • مودی کے دوغلی پالیسی اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا
  • محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  • ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کا ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے سیپٹک ٹینک لازمی قرار