رحیم یار خان: عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بچوں سمیت زہر کھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں غربت اور بے بسی نے ایک محنت کش باپ کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا جس نے 3 زندگیاں نگل لیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ سردار گڑھ بستی حاجی پیر میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے عید کے کپڑوں کی فرمائش پر 2 معذور بیٹوں اور ایک بیٹی کو زہریلی گولیاں دے دیں اور خود بھی وہی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی۔
ترجمان شیخ زید اسپتال کے مطابق زہریلی گولیاں کھانے سے باپ اور دونوں بیٹے دم توڑ گئے، جبکہ بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔
مزید پڑھیں: عید قربان پر بھاگ ناڑی کے بیل کی دھوم: طاقت، خوبصورتی اور ثقافت کا امتزاج
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ٹریکٹر ٹرالی چلا کر روزگار کرتا تھا لیکن کئی روز سے کام نہ ملنے کے باعث شدید مالی پریشانی میں مبتلا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بچوں نے عید کے کپڑوں کی فرمائش کی تھی جسے پورا نہ کر پانے پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا ہے جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رحیم یار خان رکن پور زہریلی گولیاں عید کے کپڑوں کی فرمائش محنت کش باپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رحیم یار خان رکن پور زہریلی گولیاں عید کے کپڑوں کی فرمائش محنت کش باپ عید کے
پڑھیں:
خزانے کی تلاش میں بہاولپور کے مزار میں کھدائی کرنے والی کراچی کی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار
فائل فوٹوخزانے کی تلاش میں بہاولپور کے گوٹھ محراب آنے والی کراچی کی خاتون کو ساتھیوں سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کراچی سے آئی خاتون نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر مزار یتیم شاہ میں کھدائی کی، خاتون کہتی ہے یہاں خزانہ دفن ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علم کے مطابق یہاں پہنچی۔
اس حوالے سے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ قبروں کے پاس کھدائی پر علاقہ مکین مسلسل احتجاج کر رہے تھے۔