ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
ثنا یوسف کو تھانہ سنبل کے علاقے سیکٹر جی تیرہ میں ان کے گھر میں نامعلوم ملزم نے گولیاں مار کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ثنا یوسف کو دو گولیاں ماری گئیں۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ مقتولہ کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ثنا یوسف کو
پڑھیں:
بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی، بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں قیوم آباد کے علاقے میں کمسن بچیوں سے زیادتی کا کیس میں متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے سامنے اپنا 164 کا بیان قلمبند کروا دیا۔
متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں موجود اسی ملزم نے ہمارے ساتھ زیادتی کی تھی۔
پولیس نے ملزم کے اعترافی جرم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا کہ ملزم اپنا اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کیخلاف 7 مقدمات درج ہیں۔