الیکشن کمیشن کا اسلام آباد، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پروزیراعظم اور مریم نوازکو بلانے کا اشارہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
الیکشن کمیشن کا اسلام آباد، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پروزیراعظم اور مریم نوازکو بلانے کا اشارہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس میں کہا کہ الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دے گا جو آپ کے لیے سبکی کا باعث بنے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب کے سوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کرادیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ صوبائی حکومت قانون سازی نہ کرے اور 5 سال الیکشن ہی نہ ہوں۔
چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے ، کوشش ہے جلد قانون سازی کرائی جائے۔اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے موقف اپنایاکہ پنجاب اور اسلام آباد میں حکومتیں بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ وفاق اور پنجاب میں (ن)لیگ کی ہی حکومت ہے، وہیں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، اگلی سماعت پر کوئی پیش رفت ہونی چاہیے، آپ سے ٹائم نہیں پوچھیں گے، اب کمیشن ٹائم دے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی عازمین حج کے کھانے پر 15کروڑ سے زائد اخراجات، وزارت مذہبی امور پاکستانی عازمین حج کے کھانے پر 15کروڑ سے زائد اخراجات، وزارت مذہبی امور اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون، سینکڑوں گاڑیاں تھانے منتقل فنڈز کے حوالے سے جو اشارے ملے ہیں بہتر ہوتا نہ ہی دیتے،مزمل اسلم پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد،اطلاق فوری ہو گا عام انتخابات کے بعد کل سمبڑیال میں دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، سلمان اکرم راجا وفاقی حکومت نے عید کی چار چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بلدیاتی انتخابات نہ الیکشن کمیشن اسلام آباد
پڑھیں:
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نومبر میں جاری کرینگے، الیکشن کمیشن
صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں جلد ہی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائینگے۔ تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ نومبر کے پہلے مہینے میں انتخابات کے شیڈول جاری کر دیئے جائیں گے۔ کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں جلد ہی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ اس ضمن میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ انتخابی شیڈول نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے 172 یونین کونسلز کے تحت 641 وارڈز میں پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ ووٹرز لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں۔ سیاسی جماعتیں ووٹر لسٹیں چیک کرکے اپنے کارکنان کے ووٹ رجسٹرڈ کرائیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جن کے ووٹ ابھی تک ان کے متعلقہ وارڈ میں درج نہیں ہیں، وہ جلد از جلد درج کرائیں۔ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد کسی ووٹر کا نام درج نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے لئے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ پولیس اور ایف سی کو تعینات کیا جائے گا، جبکہ ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات بھی طلب کی جا سکتی ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے بلوچستان کی ایک صوبائی اسمبلی کی نشست کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق کہا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے قلات کی صوبائی سیٹ پی بی 36 پر انتخاب تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔