Jang News:
2025-07-23@09:12:43 GMT

اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا

ٹک ٹاکر ثنا یوسف 

اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں گھر میں خاتون کو قتل کیا گیا ہے، جاں بحق خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے، ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا، اس نے ثنا یوسف کو  2 گولیاں ماریں۔

واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر ثنا یوسف

پڑھیں:

اسلام آباد: سعودی نیول کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی کی نیول چیف سے ملاقات

رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، اس موقع باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کو نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیےاقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔وائس ایڈمرل عبد الرحمٰن الغریبی نے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو سراہا اور پاک سعودی عرب دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کےدورے سے دونوں ممالک کی افواج کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس نیا رخ اختیار کرنے لگا( پولیس کو نئے ثبوت مل گئے)
  • اسلام آباد میں فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، خلاف ورزی پر گاڑیاں ضبط ہوں گی
  • مولانا فضل الرحمٰن کے غیر فعال مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے
  • مون سون کا چوتھا اسپیل یا تباہی؟تحریر عنبرین علی
  • ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
  • وزیراعظم نے سیف سٹی کے منصوبے  پولیس سٹیشن آن وہیلز کا افتتاح کر دیا
  • معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معمہ حل، شوٹرز گرفتار
  • اسلام آباد: سعودی نیول کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی کی نیول چیف سے ملاقات
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری