اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ لاہور میں 26 ملی میٹر اور شیخوپورہ میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مری میں 6 ملی میٹر اور منڈی بہاالدین میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور شیگر کے بہاؤ میں اضافہ جبکہ دریائے ہسپار، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورومیں طغیانی کا خدشہ ہے۔ سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، ہویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں رات بھر بادل خوب برسے، جس سے کپاس اور دھان کی فصلوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملی میٹر

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5  جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ‘18 افراد ہلاک
  • محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • مون سون کا 11 واں اسپیل: پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا