سٹی42: پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں غذائی قلت کے بحران کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
 وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے غزہ میں غذائی قلت کے بحران کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

یو این ایس سی میں "مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین کا سوال" کے موضوع پر سہ ماہی کھلے مباحثے کی صدارت اسحاق  ڈار نےکی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا: "غزہ میں بھوک کا بحران بے مثال ہے اور خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے۔

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسحاق ڈار نے کہا غزہ قبرستان بن چکا ہے، یہ قانون خاص طور سے انسانی ہمدردی کے قانون کا بھی قبرستان بن چکا ہے۔  غزہ میں انسانیت کا انہدام ہو گیا ہے۔ 58 ہزار سے زیادہ فلسطینی اسرائیل کے حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دے رہا ہے۔ غزہ میں بھوک کا بحران  الارمنگ حد تک بڑھ چکا ہے۔ فلسطینی سوال اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی کریڈیبلٹی اور انٹرنیشنل لا کی انٹیگریٹی کا لٹمس ٹیسٹ ہے۔

معروف برطانوی گلوکار  انتقال کر گئے

سکیورٹی کونسل کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہئے اور اپنے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہئے۔

ڈار نے کہا، ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ میں ہر تین میں سے ایک شخص کئی دنوں سے بھوکا ہے۔ "فلسطینی عوام کے حقوق کو برقرار رکھنے میں ناکامی سے استثنیٰ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اقوام متحدہ کو غزہ پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔"

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب

اسحاق ڈار کی سکیورٹی کونسل مین تقریر کی ویڈیو کلپ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کی۔

LIVE: DPM/FM's Statement at the UN Security Council's Quarterly Open Debate on “ The Situation in the Middle East and the Question of Palestine” https://t.

co/12AXZ7satJ

— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 23, 2025

Waseem Azmet

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ چکا ہے

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار