چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور، چیئرپرسن سارہ احمد وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی مشکور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
فوٹو بشکریہ ویب سائٹ چائلڈ پروٹیکشن بیورو
پنجاب کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کر لی۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری پر وزیرِاعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری بچوں کے تحفظ کےلیے تاریخی سنگ میل ہے، یہ اقدام مریم نواز اور پنجاب حکومت کی بچوں کے حقوق پر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز کےلیے بچوں کے حقوق کا تحفظ بہت اہمیت رکھتا ہے، یہ اقدام پنجاب کے بچوں کے تحفظ کے لیے روشنی کی ایک نئی کرن ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اس پالیسی کے تحت کیس مینجمنٹ پر ایک سال پہلے کام شروع کر دیا تھا۔
چیئر پرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 2 سال پہلے چائلڈ پروٹیکشن پالیسی بھیجی تھی، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی تیاری میں یونیسیف پاکستان کی تیکنیکی معاونت حاصل رہی، پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پروٹیکشن پالیسی منظور ہوئی۔
پالیسی بچوں سے بدسلو کی، زیادتی، تشدد اور استحصال کو روکنے کےلیے روڈ میپ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چائلڈ پروٹیکشن بیورو مریم نواز بچوں کے
پڑھیں:
سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔