وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تمباکو برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، حکومت  انڈسٹری کو استحکام دے گی۔

چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے تفصیلی ملاقات  میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین  نے بتایا کہ تمباکو کی برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے منصفانہ قیمت کے تعین میں ٹوبیکو بورڈ کا کردار قابل ستائش ہے۔ ٹوبیکو انڈسٹری کو مستحکم رکھنے کے لیے پالیسی تسلسل جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر نے بورڈ کو ہدایت کی کہ ریسرچ اور ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے رجسٹریشن، ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیٹا کلیکشن کے جدید نظام پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی فلاح کے لیے بورڈ کی سپورٹ اسکیمیں قابل تقلید ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین کی جانب سے فصل کی مانیٹرنگ اور مارکیٹ ریگولیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دیہی معیشت میں بورڈ کا کردار معاشی استحکام کی جانب مثبت قدم ہے۔ بورڈ انڈسٹری اور کسان کے درمیان پُل کا مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ نئی مارکیٹ ایکسپلوریشن پالیسی برآمدات میں اضافے کی ضامن ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر وزارت اور بورڈ کے درمیان پالیسی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر

پڑھیں:

‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری

---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔

عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • اگست کے دوران ٹیکسٹائل، خوراک، پیڑولیم اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز کی ایکسپورٹ میں کمی
  • پولینڈ کی پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی تیل و گیس سرمایہ کاری متوقع
  • ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
  • اقوام متحدہ: 2026 کے مجوزہ بجٹ میں اصلاحات اور 500 ملین ڈالر کٹوتیاں
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • اسپین نے اسرائیل سے 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
  • اسپین کا بڑا فیصلہ: اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ
  • وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
  • کامیابی کا انحصار پالیسی استحکام، تسلسل اور قومی اجتماعی کاوشوں پر ہے،احسن اقبال