کے پی حکومت نے کلائمیٹ ایکشن بورڈ بل 2025ء کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے کلائمیٹ ایکشن بورڈ (کیب) بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کلائمیٹ ایکشن بورڈ مالی طور پر خود مختار ہوگا۔ بورڈ ماحولیاتی پالیسیوں کی تیاری، ترامیم، نگرانی اور کارکردگی کا جائزہ لے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بورڈ سرکاری محکموں میں ماحولیاتی حکمت عملی کی نگرانی کرے گا۔ کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے تحت خصوصی کلائمیٹ ایکشن فنڈ قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری پروجیکٹ کے بعد کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے پی حکومت کا دوسرا بڑا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کلائمیٹ ایکشن بورڈ
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔