City 42:
2025-09-18@20:58:20 GMT
باجوڑ میں ڈی ایچ او کے گھر پر بم دھماکہ ؛ ڈاکٹر کے والد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سٹی 42: باجوڑ کے خار بازار میں ڈاکٹر گوہر کے گھر پر بم دھماکہ ہوا
دھماکے کے نتیجے میں ڈاکٹر گوہر کے والد جاں بحق ہوگئے ،گھر کو بھی نقصان پہنچا ، ایس ایچ او تھانہ خار رشید خان کاکہنا ہے کہ دھماکے کے وقت ڈی ایچ او گھر پر موجود نہیں تھے،باجوڑ دھماکے کے نتیجے میں گھر کا گیٹ مکمل تباہ ہوگیا ہے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
ایران کے شہر اہواز میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کا خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی اور شدید نقصان پہنچا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔