مقبوضہ بیت المقدس میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی ہے، اور تیز ہوا کے باعث پھیلتی جارہی ہے، جس نے اب تک 5 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صورت حال کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں غزہ اور لبنان میں جنگ، اسرائیل یومیہ کتنا نقصان اٹھا رہا ہے؟

اسرائیل کے فائر اینڈ ریسکیو سروسز کے مطابق یروشلم کے باہر جنگل کی آگ نے قریباً 5 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا دیا ہے، جس میں 3 ہزار ایکڑ جنگل کی اراضی شامل ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی اپیل کے بعد یونان، قبرص، کروشیا اور اٹلی سے آگ بجھانے والے طیارے آنے والے گھنٹوں میں آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچیں گے، جبکہ یوکرین، اسپین، فرانس اور دیگر ممالک نے بھی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے باعث زخمی ہونے والے کم از کم ایک درجن افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ 10 افراد کا طبی ماہرین نے فیلڈ میں ہی علاج کیا ہے۔

یروشلم کے ضلعی فائر ڈپارٹمنٹ کے کمانڈر شمولک فریڈمین نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ شاید ملک میں اب تک کی سب سے بڑی آگ ہے۔

انہوں نے خبردار کیاکہ 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں صورتحال کو مشکل بنا رہی ہیں اور آگ مزید علاقے پر بھی پھیل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حزب اللہ کا بڑا حملہ، اسرائیل کے بھاری نقصان کے مناظر سامنے آگئے

اسرائیل میں آگ لگنے کے باعث پیدا شدہ صورت حال کے باعث یوم آزادی کی تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آتشزدگی آگ اسرائیل جنگلات فائر فائٹر نقصان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آتشزدگی اسرائیل جنگلات فائر فائٹر وی نیوز کے باعث

پڑھیں:

اسرائیلی حملے میں یمن کے آخری ہوائی جہاز کو تباہ کر دیا گیا، حج پر جانے والے زائرین متاثر

صنعاء : اسرائیلی فضائی حملے میں یمن کے حوثی کنٹرول شدہ ایئرپورٹ پر موجود آخری طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل اور یمنی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

حملے میں یمنیہ ایئر ویز کا وہ طیارہ نشانہ بنا جو حاجیوں کو سعودی عرب لے جانے والا تھا۔ صنعاء ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشائف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا آخری فعال طیارہ تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر طیارے سے کالا دھواں بلند ہو رہا ہے۔

حوثیوں کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق یہ حملہ متعدد فضائی حملوں پر مشتمل تھا جس میں رن وے کو بھی نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ ایئرپورٹ نے 17 مئی کو محدود سروس بحال کی تھی، جبکہ 11 دن پہلے ایک اور اسرائیلی حملے میں چھ طیارے تباہ ہو گئے تھے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گالانٹ نے کہا کہ فضائیہ نے "حوثی دہشت گرد اہداف" کو نشانہ بنایا، کیونکہ ایک روز قبل حوثیوں نے اسرائیل پر دو میزائل داغے تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ طیارے حوثی شدت پسندوں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال ہو رہے تھے، جنہوں نے اسرائیل پر حملے کیے۔ ادھر یمنیہ ایئر لائنز نے بتایا کہ طیارے پر حج کے لیے روانہ ہونے والے مسافر سوار ہونے والے تھے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرونڈبرگ نے اس صورت حال کو "یمن اور پورے خطے کے لیے نہایت نازک" قرار دیا ہے۔

حوثیوں نے نومبر 2023 سے بحر احمر اور عدن خلیج میں جہازوں پر حملے شروع کیے تھے، جس کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے جوابی حملے شروع کیے۔ اگرچہ رواں ماہ امریکہ اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی ہوئی، مگر حوثی اب بھی اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • 9مئی واقعات میں سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سانحہ9مئی :سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • اسرائیلی حملے میں یمن کے آخری ہوائی جہاز کو تباہ کر دیا گیا، حج پر جانے والے زائرین متاثر
  • 9 مئی واقعات میں سرکار املاک کو کتنا نقصان پہنچا؟ عدالت میں رپورٹ جمع
  • کراچی؛ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق
  • آئندہ بجٹ میں لگژری ٹیکس: ہائبرڈ گاڑیوں والے فائدے میں رہیں گے
  • یمن سے فائر کیے گئے دو ’پروجیکٹائل‘ تباہ کر دیے گئے، اسرائیل
  • جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کا اہلکار اپنی جان کی بازی ہار گیا۔
  • 67 ہزار رہ جانے والے عازمین حج کو اگلے سال ترجیحا کامیاب قرار دینے کا فیصلہ
  • ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ