واپڈا نے دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے دریاؤں میں پانی کی صورت حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
واپڈا کے ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 63 ہزار اور اخراج 52 ہزار 100 کیوسک ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 48 ہزار 700 جبکہ اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔
واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 76 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 76 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ چناب میں پانی کی آمد 27 ہزار 600 اور خراج 19 ہزار 100 کیوسک اور نوشہرہ میں دریائے کابل میں پانی کا اخراج 35 ہزار 100 کیوسک ہے۔
پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔
واپڈا کے ترجمان کا بتانا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کی سطح 1432.
اسی طرح چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 643.80 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 17 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں پانی کی آمد کیوسک ہے پانی کا
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔