وفاقی وزیر کے قافلےکی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
مری میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کے حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر
پڑھیں:
اپردیر :رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کھائی میں گرگئی، دوساتھیوں سمیت زخمی
شیر جان : اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی کے حادثے میں دوساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔
ایم پی اے پی کے 11 گل اِبراہیم کی گاڑی روندیش کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی تھی،تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر پہنچادیاگیاہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم پی اے سمیت تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔