وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات ، پاکستان کی بھر پور حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے دوران چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے ملاقات کی، شہباز شریف نے چینی صدر اور وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے اقدامات ہماری توجہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کوششوں سے ہٹاسکتے ہیں۔ یہ گروپ افغانستان کے اندر سے کام کر رہے ہیں۔
ہری پور میں خوفناک آندھی طوفان نے ایک بچے کی جان لے لی ، کئی افراد زخمی
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کا پانی کو جارحیت کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنےکا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی فریق کو یکطرفہ معاہدے سے انحراف کا حق نہیں، جموں و کشمیرتنازع کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔چین کے سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر اور حقائق سامنے رکھنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرےگا۔ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
پاک بھارت کشیدہ صورتحال، صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات ،موجودہ حالات پر گفتگو
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف پاکستان کی کے لیے
پڑھیں:
انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وکلاء برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اصولی مؤقف اپنایا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے انڈیپنڈنٹ گروپ کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں برتری پر مبارک باد دی۔
شہباز شریف نے گروپ، احسن بھون اور جیتنے والے تمام وکلاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کی فراہمی اور حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، یقین ہے نو منتخب نمائندے دیانت داری، پیشہ وارانہ مہارت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا، امید ہے کہ آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ قانون وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون مسلسل کوشاں اور رابطے میں رہتے ہیں۔