پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، چوہدری یاسین
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر، استحکام پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارت کا کشمیر پرحملہ گیڈر بھبکیوں کے مترادف ہے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر کی بنیاد پر رکھی گئی، پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر، استحکام پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی دی ہوئی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہاں پر آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدے میں لکھا ہے کہ اسے ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہو گا، پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت ایسے اقدامات کر رہا ہے جو خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں، اگر ہندوستان نے آبی جارحیت یا حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا
میاں عبدالوحید بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی، آزاد کشمیر میں ہونے والے حالات و واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیرِ قانون میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا ہے۔ وزیر قانون آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے اگلی ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے گی۔ میاں عبدالوحید نے ایوان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر سلطان محمود کے حمایت یافتہ ارکان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ہو چکی ہے اور اب قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اپنے ممبران کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب نواز لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دے گی اور پیپلز پارٹی عددی برتری کے باعث بغیر اتحادی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی، آزاد کشمیر میں ہونے والے حالات و واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیرِقانون آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں 2 سال سے رجسٹرڈ ہی نہیں اور فاروڈ بلاک کے ممبران پر فلور کراسنگ ایکٹ نہیں لگ سکتا اور اب نئے قائد ایوان کے فیصلہ کا اختیار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ وزیر قانون آزاد کشمیر نے لائحہ عمل واضح کرتے ہوئے کہا کہ 3 سے 4 دن کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے گی اور تحریک عدم اعتماد جمع کرواتے وقت پیپلز پارٹی نئے وزیراعظم کا نام جاری کرے گی۔