وزیراعظم آزاد کشمیر سے راجہ نجابت حسین کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اس موقع پر چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کو اولین ترجیح دیتی ہے اور مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں آزاد جموں و کشمیر کے تمام مکاتب فکر کے اکابرین کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چئیرمین راجہ نجابت حسین (ستارہ پاکستان) نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی وزیر برائے سمال انڈسٹریز محترمہ پروفیسر تقدیس گیلانی بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ وہ نہ صرف بجٹ کے بعد برطانیہ اور یورپ کا دورہ کریں گے بلکہ ان کی پوری کوشش ہو گی کہ پوری ریاست جموں و کشمیر کے نمائندہ وزیراعظم کی حیثیت سے وہ نہ صرف یورپ اور برطانیہ میں کشمیریوں کو متحرک کرنے کے لئے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے پروگرام کامیاب کروانے کے لئے خود آئیں بلکہ اس میں کشمیری تنظیموں، کشمیری راہنماؤں، کونسلروں، برطانوی ممبران پارلیمنٹ، انسانی حقوق کے متحرک کارکنان و اداروں کو منظم کرنے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کو اولین ترجیح دیتی ہے اور مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں آزاد جموں و کشمیر کے تمام مکاتب فکر کے اکابرین کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام پر آج کل جو حالات چل رہے ہیں ان کے مطابق کشمیریوں کا نقطہ نظر عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد مل سکے، اس وقت مقبوضہ کشمیر میں جس انداز میں بھارت نے ظلم و ستم ایک مرتبہ پھر زور و شور کے ساتھ شروع کر رکھا ہے، اس ظلم کے خلاف جاندار آواز کو پوری دنیا میں پہنچانے کے لئے پوری دنیا میں بسنے والے کشمیریوں کا پہلے بھی ایک کلیدی کردار رہا ہے اور میں توقع کرتا ہوں کہ تمام کشمیری سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ریاست جموں و کشمیر کی آزادی، پاکستان کے استحکام اور اپنے وطن کے اندر تعمیر و ترقی میں اپنی معاونت جاری رکھیں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک اپنے اسلاف کی قربانیوں، نظریات اور تحریک تکمیل پاکستان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریاست جموں و کشمیر جموں و کشمیر کے کے لئے
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہی کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کشمیر کے عوام کی آواز رہی ہے اور عالمی سطح پر بھی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے، بطور وزیرِ خارجہ انہوں نے کشمیری عوام کا مؤقف بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیر کی تاریخ گہرے تعلق کی عکاس ہے، آزاد کشمیر میں پارٹی کی جیت کو راتوں رات شکست میں تبدیل کیا گیا جس کے نتیجے میں سیاسی خلا پیدا ہوا۔ ان کے مطابق اس غیرسیاسی سوچ نے خطے میں جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم تین نسلوں سے کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو کشمیری عوام کی حقیقی نمائندہ کہلا سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں سب کا کردار قوم کے سامنے ہے، کشمیر کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں انہیں مایوس نہیں کروں گا، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کے بعد اس کی ذمہ داری میری ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اور اب یہ وقت ان کے لیے ایک امتحان ہے جس میں پارٹی اپنی سیاسی بصیرت اور عوامی اعتماد سے سرخرو ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد خطے میں نئی سیاسی صف بندیاں تیز ہو گئی ہیں۔