Islam Times:
2025-08-01@08:29:03 GMT

سندھ حکومت نے پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

سندھ حکومت نے پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس منصوبے کو "سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل" قرار دیا اور لکھا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لئے عزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پیپلز پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس  کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں نئی سروس شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں لکھا کہ منصوبے کا مقصد خواتین کو بااختیار، سفر کو محفوظ بنانا اور صوبے بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس منصوبے کو "سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل" قرار دیا اور لکھا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لئے عزم  ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نارمل ٹیکسی سروس پیپلز پنک کے لیے

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

پیٹرول مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا؛ جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار
  • سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت 
  • پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
  • وفاقی حکومت نے سول سروس رولز 1993میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • ذوالفقار جونیئر کا سیاسی مستقبل
  • سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو  والد کی  پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا
  • ذوالفقار جونیئر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں تو شکست کے لیے بھی تیار رہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • گرین لائن کی وفاقی سے سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد یومیہ رائیڈر شپ میں نمایاں اضافہ
  • جرمن قونصلیٹ کی پاکستانیوں کیلئے ویزا سروس بند