سندھ حکومت نے پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی:
سندھ حکومت نے پیپلز پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں نئی سروس شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں لکھا کہ منصوبے کا مقصد خواتین کو بااختیار، سفر کو محفوظ بنانا، اور صوبے بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس منصوبے کو "سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل" قرار دیا اور لکھا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لئے عزم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نارمل ٹیکسی سروس
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer