گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
حاضری کے موقع پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کی عظمت، استحکام اور سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ترکیہ کے روحانی و تاریخی مقام، صحابی رسولؐ حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی اور گہرے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کے ہمراہ ان کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مزارِ اقدس کا اندرونی حصہ خصوصی طور پر گورنر سندھ اور ان کے اہل خانہ کے لیے کھولا گیا۔ گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کی عظمت، استحکام اور سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگیں۔ اس روحانی موقع پر زائرین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کے لیے
پڑھیں:
گورنر سندھ کاآغاسراج کے اہل خانہ سے اظہار افسوس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-1
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مرحوم آغا سراج درانی کے گھر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔گورنرسندھ نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی ایک منجھے ہوئے پارلیمنٹرین اور جمہوری اقدار کے علمبردار تھے۔ اْن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اْنہوں نے سندھ اور پاکستان کی سیاست میں مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی سیاست میں رواداری، تحمل اور خدمتِ عوام کا پہلو نمایاں رہا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے، آمین