اے سی پی پردیومن کی موت سے سی آئی ڈی کی ریٹنگ گر گئی، شیواجی ستم کی واپسی ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اے سی پی پردیومن کی موت کے بعد سی آئی ڈی کی ریٹنگ میں حیران کن کمی، شیواجی ستم کی واپسی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
معروف بھارتی ٹی وی اور او ٹی ٹی کرائم سیریز ’سی آئی ڈی‘ جس کا آغاز 1998 میں ہوا اور 2018 میں اختتام پذیر ہوئی، دسمبر 2024 میں دوبارہ ٹی وی اسکرینز پر جلوہ گر ہوئی۔ تاہم مداح اُس وقت مایوس ہوگئے جب اس سیریز کے مایہ ناز کردار اے سی پی پردیومن کی موت ہوگئی۔
اے سی پی کی موت کے بعد کرائم سیریز کی ریٹنگ میں حیران کن کمی آئی جس کی وجہ یہ تھی کہ مداحوں کو شیواجی ستم کی جگہ پرتھ سمدھان کو نیا اے سی پی آیوشمان پسند نہیں آیا۔
اگرچہ ناظرین نے پرتھ کی اداکاری کو سراہا، تاہم رپورٹس کے مطابق اس تبدیلی کے بعد شو کی ریٹنگ میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد اب میکرز نے اس کرائم سیریز میں شیواجی ستم کو واپس لانے کا ارادہ کیا ہے۔
افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پرتھ جلد ہی شو سے علیحدہ ہو سکتے ہیں اور پروڈیوسرز دوبارہ شیواجی ستم کو اے سی پی پردیومن کے طور پر واپس لانے پر غور کر رہے ہیں تاکہ ریٹنگ بہتر ہو سکے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اے سی پی پردیومن شیواجی ستم کی ریٹنگ کے بعد کی موت
پڑھیں:
ٹی 20 سیریز؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دھول چٹا دی! فلوریڈا میں شاندار فتح
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
میچ کا آغاز ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا زبردست مجموعہ ترتیب دیا۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جبکہ فخر زمان نے 28، حسن نواز نے 24 اور فہیم اشرف نے 16 رنز کے ساتھ اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
کپتان سلمان علی آغا اور محمد حارث بالترتیب 11 اور 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈین بولنگ میں شیمار جوزف نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ ہولڈر، عقیل حسین اور شیفرڈ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے خطرناک آغاز کیا، لیکن پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 164 رنز تک محدود رہی۔ محمد نواز نے 3 وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹا، صائم ایوب نے بھی شاندار اسپیل میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔