سام سنگ نے جدید اے آئی فیچرز سے مزین گلیکسی ایس 25 ایف ای متعارف کرادیا، اہم خصوصیات کیا ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
سام سنگ نے جدید اے آئی فیچرز سے مزین گلیکسی ایس 25 ایف ای متعارف کرا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے طلبہ کے لیے بہترین پروڈکٹیویٹی ڈیوائس گلیکسی ٹیب ایس 10 لائٹ لانچ کردیا
سام سنگ نے برلن میں منعقدہ سام سنگ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 2025 میں اپنے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 25 فین ایڈیشن (ایف ای) کا باضابطہ طور پرمتعارف کروایا،کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ فون فلیگ شپ معیار کے فیچرز کے ساتھ نسبتاً کم قیمت میں دستیاب ہوگا۔
اسکرین اور ڈیزائنگلیکسی ایس 25 ایف ای میں 6.
سام سنگ کا یہ فون 4 ہزار 900 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ آتا ہے جو 45 واٹ فاسٹ چارجنگ اور سپر فاسٹ چارجنگ 2.0 کی بدولت صرف 30 منٹ میں 65 فیصد تک چارج ہوسکتا ہے۔
پروسیسر اور اسٹوریجیہ ڈیوائس 4 این ایم ایکسینوس 2400 چپ سیٹ سے لیس ہے، جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج کا آپشن دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل سام سنگ کے مقابلے میں جدید ڈیزائن لانے میں پیچھے رہ گیا، مارکیٹ شیئر کھونے کا خطرہ
کیمرا سیٹ اپفون کے پچھلے حصے میں 50 میگا پکسل مین کیمرا، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس دیا گیا ہے، جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا موجود ہے۔
اے آئی فیچرزسام سنگ کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایف ای جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز سے مزین ہے جن میں ناو بار، سرکل ٹو سرچ، جیمینائی لائیو اور انسٹنٹ سلو مو شامل ہیں۔
رنگ اور قیمتیہ اسمارٹ فون 4 رنگوں آئس بلیو، جیٹ بلیک، نیوی اور وائٹ میں دستیاب ہوگی۔ قیمت کا آغاز 875 ڈالر سے ہوگا جبکہ ہائی اینڈ ورژن کی قیمت 1084 ڈالر تک پہنچتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایف نیا ماڈلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیا ماڈل
پڑھیں:
اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے موبائل ایپ متعارف
ویب ڈیسک: راولپنڈی اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایپ کے ذریعے قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی، ملاقات ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ایپ کے استعمال کے لیے ہر جیل کے انچارج پی ایم آئی ایس (پریژنرز منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم) کو خصوصی تربیت دے دی گئی ہے۔ جیل عملے کو مزید تربیت کے لیے آپریشنل ویڈیوز بھی فراہم کر دی گئیں۔
آن لائن بکنگ کروانے کی سہولت کے لیے جیل کے ویٹنگ شیڈ میں عملے کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ آن لائن بکنگ کروا کر آنے والے ملاقاتیوں کے لیے سہولت کاؤنٹر بھی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا
Ansa Awais Content Writer