موٹورولا کے نئے فون کے اہم فیچرز کی معلومات لیک!
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
موٹورولا نے اپنا اسمارٹ فون جی 55 گزشتہ برس اگست میں متعارف کرایا تھا اور کمپنی اب اس کے اگلے ورژن جی 56 کے لانچ کی تیاری کر رہی ہے۔ مارچ میں اس فون کی قیمت کے حوالے سے خبریں لیک ہوئی تھیں اور اب لیکرز نے فون کے متعلق مزید تفصیلات شیئر کر دی ہیں۔
جی 56 میں 6.72 انچ کی 2400x1080 ایل سی ڈی اسکرین نصب ہوگی جس کا ری فریش ریٹ 120 ہرٹز، 1000-نِٹ پِیک برائٹنیس اور اس کے اوپر گوریلا گلاس 7 آئی ہوگا۔
فون میں f/1.
فون میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 7060 ایس او سی کا پروسیسر ہوگا جبکہ 4/8 جی بی ریم اور 128/256 جی بی کی اسٹوریج دی جائے گا۔ اس کے علاوہ فون میں 33 واٹ کی وائرڈ چارجنگ کی سپورٹ کے ساتھ 5200 ایم اے ایچ بیٹری بھی ہوگی۔
فون کا ی باڈی کا سائز 165.75x76.26x8.35 mm اور وزن 200 گرام ہوگا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فون میں
پڑھیں:
راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی ہوگی
پاکستان تحریک انصاف کی پیش نظر راولپنڈی میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع بھر میں 4 اگست سے 10 تک دفعہ 144 نافذ وہگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوس پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، جس کے تحت 4 سے 10 اگست موٹرسائیکل ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، لاوڈاسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اہم شاہراہوں پر رکھی رکاوٹیں ہٹانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔