WE News:
2025-11-18@23:52:03 GMT

ایکس پر نئی سہولت، تصویر کو ویڈیو میں بدلیں صرف ایک کلک سے

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

ایکس پر نئی سہولت، تصویر کو ویڈیو میں بدلیں صرف ایک کلک سے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) نے نئی خصوصیت متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے صارفین محض ایک تصویر کو فوراً ویڈیو میں بدل سکتے ہیں۔ یہ سہولت Grok AI کے تحت فراہم کی گئی ہے اور ابتدائی طور پر آئی فون (iOS) صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا۔

ایلون مسک کے مطابق یہ فیچر Grok Imagine کے ذریعے کام کرتا ہے، جو حال ہی میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے مفت فراہم کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ای آئی سے تیار کردہ مواد کو مزید آسان اور پلیٹ فارم کے اندر ہی یکجا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے ہیں، چیٹ بوٹ گروک بول پڑا

سہولت کیسے استعمال کریں؟

صارفین کو اپنی X ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا، پھر فیڈ میں موجود کسی بھی تصویر پر لانگ پریس کرکے Make video with Grok کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ تصویر خود بخود Grok ایپ کو بھیج دی جائے گی جہاں یہ قریباً 17 سیکنڈ میں ویڈیو میں بدل جائے گی۔ صارفین اپنی ویڈیو کو 4 دستیاب آڈیو ٹریکس میں سے کسی کے ساتھ جوڑ کر فوری طور پر شیئر کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا کچا چٹھا کھولنے پر مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کا اکاؤنٹ معطل

شرائط اور تقاضے

اس سہولت کے لیے صارفین کے پاس Grok ایپ انسٹال اور اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف iOS پر دستیاب ہے جبکہ اینڈرائیڈ کے لیے جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

یہ اپ ڈیٹ Grok کے دیگر حالیہ فیچرز کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں PDF پروسیسنگ میں بہتری، Grok 4 میں Auto اور Expert موڈز، اور اینڈرائیڈ پر ٹیکسٹ یا تصاویر سے 6 سیکنڈ کی ویڈیوز بنانے کی سہولت شامل ہے۔ ایلون مسک نے اس سال کے آخر تک Grok 5 کے اجرا کا بھی عندیہ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Grok X AI ایلون مسک گروک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایلون مسک گروک ایلون مسک صارفین کے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایکس پاکستان دنیا سروس ڈاؤن وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹیکنالوجی کے بےتاج بادشاہ: ایلون مسک اور جیف بیزوس آمنے سامنے، آپس میں نوک جھونک
  • ٹیکنالوجی کے دو بے تاج بادشاہ آمنے سامنے؛ ایلون مسک اور جیف بیزوس کی نوک جھونک
  • واٹس ایپ کا خفیہ فیچر جو نمبر محفوظ کیے بغیر پیغام بھیجنے کی سہولت دیتا ہے
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن
  • معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو کا دل پگھل گیا، بغیر ڈکیتی کیے واپس
  • چوری کی حیران کن واردات، بچی کے ردعمل پر چور نے سب واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
  • وفاقی حکومت کا پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
  • ایکس (ٹوئٹر) میں ڈائریکٹ میسجز کی جگہ چیٹ کو دیدی گئی
  • ’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں
  • میٹا کی نئی سہولت، صارفین واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیسبک پر ایک ہی یوزرنیم استعمال کرسکیں گے