پی ڈی ایم اے سیلاب کو کیسے مانیٹر کرتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
پاکستان کے بالائی علاقوں میں پانی کی تباہی کے بعد اب رخ میدانی علاقوں کا ہے جہاں پنجاب اس وقت شدید سیلاب کی زد میں ہے۔
پاکستان میں سیلاب کس وقت کہاں سے اور کتنی شدت سے گزر رہا ہے اس کی نگرانی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کر رہی ہوتی ہے۔
کراچی میں قائم پی ڈی ایم اے کے مانیٹرنگ روم میں اس وقت اسکرینز پر پانی کا بہاؤ دیکھا جا رہا ہے اور سیٹلائٹ کے ذریعے اس کے ارد گر آبادی پر نظر رکھی جا رہی ہے تا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری طور پر ردعمل ظاہر کیا جائے۔
واضح رہے کہ پنجاب سے آنے والا سیلاب 4 روز تک سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے سندھ حالیہ سیلابی صورتحال سے کیسے نمٹ رہی ہے؟ جانتے ہیں پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے وقاص خان کی رپورٹ میں۔
سیلابی ریلے صوبہ پنجاب سے صوبہ سندھ میں کب داخل ہوں گے؟
پانی کس شدت سے سندھ میں داخل ہوگا؟ پی ڈی ایم اے سندھ حالیہ سیلابی صورتحال سے کیسے نمٹ رہی ہے؟
جانتے ہیں PDMA کنٹرول روم سے وقاص خان کی رپورٹ میں pic.
— WE News (@WENewsPk) August 28, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ڈی ایم اے سندھ سیلابذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے سیلاب پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
اداسی میں پینٹنگ کرتی تھی، اب 8 سال سے برش نہیں اٹھایا، سوناکشی سنہا کا انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ پینٹنگ ان کے لیے ہمیشہ ایک تھراپی اور ذہنی سکون کا ذریعہ رہی ہے۔ جب بھی وہ اداس ہوتیں، تو وہ پینٹنگ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتی تھیں، جس سے ان کا ذہن پرسکون ہوجاتا تھا۔
سوناکشی سنہا نے حال ہی میں یوٹیوبر رنویر اللہ بادیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب میں اداس ہوتی تھی تو پینٹنگ کرتی تھی۔ میرا دماغ بالکل پرسکون ہوجاتا تھا، جیسے میں کسی اور دنیا میں چلی جاتی تھی۔ جس دن میں اپنے شوہر سے ملی، اسی دن سے میں نے پینٹنگ چھوڑ دی۔
یہ بھی پڑھیے: پکاسو کی پینٹنگ میں چھپی پراسرار خاتون کا انکشاف، ایک صدی پرانا راز بے نقاب
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر، ظہیر اقبال، اکثر انہیں یاد دلاتے ہیں کہ وہ دوبارہ پینٹنگ شروع کریں۔ سوناکشی کے مطابق، وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ ’میں چاہتا ہوں تم پھر سے پینٹنگ کرو، چاہے غم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی خوشی کے لیے، کیونکہ تم اس میں بہت اچھی ہو۔‘ مجھے برش اٹھائے ہوئے تقریباً 8 سال ہوچکے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)
آرٹ تھراپی کیا ہے؟ماہرین کے مطابق ’آرٹ تھراپی‘ ایک تخلیقی طریقۂ علاج ہے جس میں مختلف فنون جیسے پینٹنگ، موسیقی، رقص یا ڈراما کے ذریعے انسان اپنے جذبات کو سمجھنے اور بیان کرنے میں مدد لیتا ہے۔ اس کے لیے کسی ماہر فنکار ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس کا مقصد فن پارہ بنانا نہیں بلکہ اپنے احساسات کو پہچاننا اور ان کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔
آرٹ تھراپی ذہن اور جسم کو ایک ساتھ مصروف رکھتی ہے اور اس طرح ذہنی دباؤ کم کرتی ہے۔ جب انسان فن تخلیق کرنے میں مصروف ہوتا ہے، تو اس کی توجہ فکروں سے ہٹ کر تخلیقی عمل پر مرکوز ہوجاتی ہے، جس سے سکون اور اطمینان پیدا ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرٹ تھیراپی اداکارہ پینٹنگ سوناکشی سنہا