راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی میں اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک)دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ55ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے دریائے راوی میں پانی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں، ممکنہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا جاری ہے۔
جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 66 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ، سائیفن کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اونچے درجے میں تبدیل ہوگیا، پانی کا بہاؤ 99ہزار700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، شاہدرہ کے مقام پر بھی پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 3ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرہ بڑھ گیا، ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، دریائے راوی کا پانی کرتار پور کوریڈور میں داخل ہوگیا، پنجاب رینجرز نے پانی میں پھنسے 200 سے 300 افراد کو ریسکیو کرلیا، سلیمانکی میں محصور 35 افراد اور ان کے مال مویشی کو بھی ریسکیو کرلیا گیا۔
پنجاب رینجرز کا دیگر اداروں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رہا، نارووال روڈ بھی سیلاب کی زد میں آگئی، شکر گڑھ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔
شکر گڑھ میں کوٹ نیناں کے مقام پر دریائے راوی میں 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرا، درجنوں دیہات زیرآب آگئے، شکر گڑھ بھیکو چک کے مقام پر بند میں شگاف پڑ گیا، متاثرہ دیہات سے لوگوں کی نقل مکانی کرگئے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پانی کا بہاؤ دریائے راوی کے مقام پر راوی میں
پڑھیں:
وزیراعظم 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر کی پذیرائی
وزیراعظم شہباز شریف نے 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کی پذیرائی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کا حکومتکی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کےلیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا ہے، ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا، ٹیکس آمدن میں 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔