سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح،وزیراعظم جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
گلگت (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر کابینہ اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے مسائل کو ذاتی سمجھا ہے اور آئندہ بھی ایسے ہی سمجھے گی۔
امیر مقام نے کہا کہ پنجاب میں اچانک بدترین سیلاب کے باعث وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوا ہے لیکن وہ بہت جلد گلگت بلتستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے خود اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت کی جانب سے شہداء کے ورثاء کے معاوضے میں اضافہ کرتے ہوئے رقم دس لاکھ سے بڑھا کر بیس لاکھ کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعظم کے اعلان کردہ چار ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں، جبکہ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا۔ امیر مقام نے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ اور کابینہ نے امیر مقام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے ہر مشکل وقت میں گلگت بلتستان کا ساتھ دیا ہے، جس پر عوام ان کے مشکور ہیں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اور وفاقی وزیر کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں سیلابی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان وفاقی وزیر کہا کہ
پڑھیں:
مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مخیر حضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز بالخصوص جنوبی پنجاب میں امداد فراہم کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر مملکت سے سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان سینیٹر رانا ثناءاللہ خان نے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔(جاری ہے)
سینیٹر بننے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بروقت مدد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ مدد ان لوگوں تک پہنچ جائے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ بعد ازاں قائمقام صدر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ ہمایوں خان نے ملاقات کی جنہوں نے انہیں پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔