وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات طے
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات طے ہوگئی ہے اور یہ ملاقات اگلے ہفتے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سفارتی چینلز کے ذریعے یہ ملاقت طے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق چین میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سائیڈ لائن پر دونوں شخصیات کی ملاقات ہو گی-
ہاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کا فروغ ایجنڈے میں شامل ہے، خطے کی سلامتی کے امور اور عالمی معامالات پر مشاورت کی جائیگی-
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی شیڈول ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ترک صدر اردگان،آذربائیحان کے صدر الہام علیوف اور دیگر سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے ہوگیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین پہنچیں گے-
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔