پنجاب میں فلڈ ایمرجنسی زیر غور، مری میں نواز، شہباز اور مریم نواز کی غیر معمولی مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے متاثرہ اضلاع کی رپورٹس پیش کی گئیں اور فوری ریلیف و ریسکیو اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر اور بہاولپور کے اضلاع متاثر ہیں۔ صرف ضلع قصور میں 72 گاؤں اور 45 ہزار افراد متاثر ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد اور 35 ہزار مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔
مزید پڑھیں: ہیڈ قادر آباد پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، حفاظتی بند توڑ دیا گیا
ریسکیو رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع میں 130 کشتیاں، 115 او بی ایم، 6 اے ایم بی بائیکس، 1300 لائف جیکٹس اور 245 لائف رنگز پہنچا دیے گئے ہیں۔ میڈیکل ریلیف کیمپس میں اب تک 2600 سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اسپتالوں میں ہنگامی انتظامات یقینی بنانے اور تمام وسائل متاثرین کی مدد کے لیے بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں: مری میں شریف فیملی کی غیر معمولی بیٹھک، سیاسی و آئینی معاملات اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر غور
ادھر مری کے علاقے چھانگلہ گلی میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے غیر معمولی ملاقات کی۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیاسی و آئینی امور سمیت سیلابی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت اہم تعیناتیوں پر بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں: راوی میں 39 سال بعد سیلابی ریلا، ستلج اور چناب بھی خطرے میں، پی ڈی ایم اے کی وارننگ
نواز شریف نے پنجاب اور کے پی میں بدترین سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری مصروفیات محدود کر کے ساری توجہ متاثرین کی مدد پر مرکوز کریں، جبکہ ن لیگی وزراء اور اراکین اسمبلی کو فوری طور پر اپنے حلقوں میں جا کر امدادی سرگرمیوں میں شریک ہونے کی ہدایت بھی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ایمرجنسی کے نفاذ اور انتظامی مشینری کی چھٹیاں منسوخ کرکے افسران و اہلکاروں کی گراؤنڈ پر موجودگی یقینی بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال،وزیراعظم نے فوری اقدامات کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس کو اپنے دورہ جاپان اور وہاں طے پانے والے معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔ وہ گزشتہ شب جاپان سے سیدھی مری پہنچی تھیں، جہاں نواز شریف پہلے ہی قیام پذیر تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب میں فلڈ ایمرجنسی چھانگلہ گلی مسلم لیگ ن وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب میں فلڈ ایمرجنسی چھانگلہ گلی مسلم لیگ ن وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف مریم نواز شریف مزید پڑھیں وزیر اعلی
پڑھیں:
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری فضا اور ماحولیات کی محافظ ہے اور اسے بچانا پوری انسانیت کا سب سے اہم فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ اوزون کی تباہی کے نتیجے میں امراض میں اضافہ ہوگا زرعی فصلیں متاثر ہوں گی اور نئی نسل کے مستقبل کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے مریم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے بارشوں کے انداز کو بدل دیا ہے جس کا خمیازہ پنجاب حالیہ تباہ کن سیلابوں کی صورت میں بھگت رہا ہے پہلی بار پنجاب کے لیے ایک جامع ماحولیاتی پالیسی تشکیل دی گئی ہے تاکہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائی گئی ہیں جو کلین انرجی پر چلتی ہیں اور آلودگی کو کم کرتی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے ذریعے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے تاکہ فضا کو دوبارہ سانس لینے کے قابل بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب تیزی سے گرین انرجی سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اوزون پروٹیکشن صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فضا پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرسبز صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ سفر اب کسی صورت رکنے والا نہیں