وزیراعظم شہباز شریف سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صنعت و تجارت میں ماضی کا اشتراک انتہائی مثبت رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان معاشی تعاون کی تجدید نو کے لیے پرعزم ہیں اور حکومت جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے پاکستان خاطر خواہ فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور بین الاقوامی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان کے بڑے معاشی اور ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کم لاگت والی افرادی قوت سرمایہ کاروں کو مسابقتی ماحول فراہم کرتی ہے اور حکومت ملک کو سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے حکومت پاکستان اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کی پاکستان میں معاشی منصوبوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے اور جاپان تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ اجلاس اسرائیل کے حالیہ قطر پر حملے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوحہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔