پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع ختم
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کا جاری کردہ حکم امتناع ختم کردیا سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر حکم امتناع کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی.
(جاری ہے)
ایڈیشنل اٹارنی جنرل محسن شاہوانی نے کہا کہ ندیم لودھی جعلی ڈگری پر ایسوسی ایٹ انجینر بھرتی ہوا تھا، ڈگری جعلی ثابت ہونے پر پی آئی اے نے شوکاز نوٹس جاری کرکے ملازمت سے برطرف کردیا تھا، ندیم لودھی حکم امتناع کے دوران ترقی پاکر آفیسر گریڈ کے گروپ 6 تک پہنچ گئے تھے ندیم لودھی نے 2015 میں ہائی کورٹ سے حکم امتناع حاصل کیا تھا، وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سندھ ہائی کورٹ جعلی ڈگری پر ملازمت سے پی آئی اے
پڑھیں:
سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس
سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے آفس کو نشانہ بنانے کے بعد مرکزی سڑک پر کھڑے ہو کر بھی ہوائی فائرنگ کی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور وکلاء جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، حسن رضا پاشا ممبر پاکستان بار کونسل بھی ہیں۔
حسن رضا پاشا نے اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی استنبول پہنچا ہوں، مجھے ابھی پتا لگا ہے کہ میرے آفس پر فائرنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سیٹ پر چار گولیاں لگی ہیں جہاں میں بیٹھتا ہوں۔