موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے اوراداروں کو مراسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پاکستان میں موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جعلساز موبائل میسیجز بھیج کر معصوم شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، ایف آئی اے، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکرٹری انفارمیشن جعلسازوں کو روکنے میں ناکام ہیں.
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جعلساز موبائل میسیجز بھیج کر معصوم شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، میسیجز میں جعلساز بینک اکاﺅنٹ میں رقم منتقل ہونے یا جعلی انعامات نکلنے کا لالچ دیتے ہیں، معصوم شہری لاکھوں روپے سے محروم ہورہے ہیں، ایف آئی اے، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکریٹری انفارمیشن جعلسازوں کو روکنے میں ناکام ہے. مراسلے میں پوچھا گیا ہے کہ ایف آئی اے اور ٹیلی کمیونیکیشن نے جعلسازوں کیخلاف اب تک کیا اقدامات کیے ہیں، ان اقدامات کی تفصیلات فراہم کی جائے، تفصیلات نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ میں قانونی درخواست دائر کی جائے گی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
راولپنڈی: 17 کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور
راولپنڈی:ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے 17 کروڑ روپے کے بزنس فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور کرلی۔
تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم ین جن فو کو 20 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا جس پر بزنس کے لین دین میں 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ لین دین کے حوالے سے کوئی چیک یا اشٹام پیپر موجود نہیں، صرف زبانی الزام کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔
جسٹس صداقت علی خان نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔