Islam Times:
2025-11-08@05:05:11 GMT

بلوچستان میں 31 اگست تک موبائل فون ڈیٹا سروس بند کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

بلوچستان میں 31 اگست تک موبائل فون ڈیٹا سروس بند کردی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے تحت کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو 3 جی اور 4 جی سروس کو صوبے میں بند کرنے کی درخواست کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر صوبہ بلوچستان میں موبائل ڈیٹا سروس بند کر دی گئی، یہ سروس31 اگست تک بند رہے گی۔ صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے 6 اگست کو جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں فوری طور پر موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کے احکامات دیئے گئے ہیں، جس کا اطلاق 31 اگست تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے تحت کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو 3 جی اور 4 جی سروس کو صوبے میں بند کرنے کی درخواست کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پی ٹی وی بورڈ کیلیے 5 ڈائریکٹرز کی منظوری

سٹی 42 : وفاقی حکومت نے پی ٹی وی بورڈ کیلیے 5 ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی . 

وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی بورڈ کے 5 نئے ڈائریکٹرز کی 3 سال کیلئے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق لاہور کیلئے یاسر قریشی ،پروفیسر ڈاکٹر اصغر ندیم بورڈ ڈائریکٹر تعینات کیے گئے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کیلیے خاتون  تسنیم رحمان سندھ کیلیے اشتیاق بیگ ڈائریکٹرز تعینات کیے گئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کیلئے خالد محمود خان کو ڈاریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

متعلقہ مضامین

  • عوامی جگہوں پر موبائل فون چارج کرنیوالوں کیلئے اہم خبر
  • سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ
  • کوئٹہ میں پی ٹی آئی جلسہ،شہر بھر کے راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل
  • کوئٹہ :پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر راستے بند، موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل 
  • بلوچستان میں ایک ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
  • بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، تحریک انصاف کی جلسے کی اجازت مسترد
  • سندھ میں عوامی ٹرانسپورٹ اور ای وی ٹیکسیز کی سیکیورٹی بڑھانے کا اقدام
  • صوبے میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے
  • پی ٹی وی بورڈ کیلیے 5 ڈائریکٹرز کی منظوری
  • بلوچستان: کچھی میں تھانہ نذر آتش، کوئٹہ میں چیک پوسٹ پر دستی بم کا حملہ