تربیلا ڈیم 96فیصد اور منگلا ڈیم 63فیصد بھر چکاہے: پی ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
سٹی42: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ملک کے مختلف آبی ذخائر اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے جبکہ بعض مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب بھی رپورٹ ہوا ہے۔
تربیلا اور منگلا ڈیم کی تازہ صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا موجودہ لیول 1546.00 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 96 فیصد بھر چکا ہے۔منگلا ڈیم کا لیول 1205.
دریاؤں اور بیراجز کی صورتحال کے مطابق چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔تربیلا، کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔دریائے جہلم، ستلج، کابل، چناب اور راوی کے اہم مقامات پر بھی پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے۔نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلابی بہاؤ برقرار ہے۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہ سلیمان اور ڈی جی خان ڈویژن کے اہم پہاڑی و برساتی نالوں میں اس وقت کوئی بہاؤ نہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے شہریوں کو موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 پی ڈی ایم اے کے مطابق
پڑھیں:
دریائے سندھ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافہ
فائل فوٹودریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافے کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 52 ہزار کیوسک ہوگیا۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گڈو کے بعد سکھر بیراج پر بھی سیلاب نچلے درجے میں تبدیل ہوگیا۔
گڈو بیراج پر اس وقت بہاؤ 2 لاکھ 83 ہزار اور سکھر پر 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔