چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت اسٹیٹ لائف انشورنس کے عہدیداران اور سی ڈی اے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سی ڈی اے ہسپتال کے ساتھ ساتھ میڈیکل انشورنس کور دینے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ڈی اے ملازمین کیلئے اسلام آباد کے بہترین ہسپتالوں میں بطور پینل بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات میسر ہونگی۔ اسی طرح سی ڈی اے ملازمین کو سی ڈی اے ہسپتال کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ایمرجنسی، او پی ڈی، دوائیوں اور لیب ٹیسٹ کی سہولیات کے حوالے سے بہترین کوریج فراہم کی جائے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مہلک بیماریوں کی صورت میں ہیلتھ انشورنس کوریج میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور سی ڈی اے ملازمین کے ساتھ انکے مکمل خاندان کے افراد کو بھی تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں بھی شامل کیا جائے گا جسمیں باقی اداروں کے ملازمین بھی مستفید ہوسکیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ کیپیٹل ہسپتال کی ایمپینلمنٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ہسپتال کی بہتری اور طبی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ گریڈ 1 تا 21 تک کے تمام ملازمین و افسران کو علاج و معالجے کے حوالے سے یکساں کور و سہولیات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے ملازمین کی ہسپتالوں میں او پی ڈی کی حد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ٹیلی میڈیسین و ویڈیو کنسلٹیشن سروس بھی متعارف کرانے کی ہدایت کی۔ اسی طرح مستقبل میں ٹیلی میڈیسن کو بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز)میں بھی متعارف کرانے ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کنسلٹیشن کے ذریعے دور دراز علاقوں میں مریضوں کو فوری اور معیاری طبی مشاورت فراہم کی جاسکے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ میڈیکل ہیلتھ انشورنس کے تحت اسلام آباد کے بہترین ہسپتالوں سے مزید رعایتیں حاصل کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام اقدامات سے سی ڈی اے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ معیاری طبی سہولیات مفت میسر آسکیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی بیانیے کی تشکیل کیلئے قومی پیغام امن کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری قومی بیانیے کی تشکیل کیلئے قومی پیغام امن کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر اراکین قومی اسمبلی کو مالی فراڈ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف برطانیہ میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو 2025 میں شرکت کرنیوالے سعودی پویلین کا باضابطہ افتتاح وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیلابی صورتحال کے پیش نظر کلائمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری ملک کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے فتنے کا مکمل خاتمہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے، وزیراعظم پرتشدد مظاہرے، نیپال میں فوج نے مختلف علاقوں میں پوزیشن سنبھال لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ لائف انشورنس کے محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے کیپیٹل ہسپتال
پڑھیں:
مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
شاہ سلمان نے منگل کے روز ہدایت دی ہے کہ مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ کی مرکزی سڑک کا نام ‘شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ’ رکھا جائے۔
یہ نئی نامزد شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور سیاحوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ مسجدِ نبویؐ اور مدینہ ایئرپورٹ کے درمیان آمد و رفت کو مزید آسان بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین
یہ 13 کلومیٹر طویل سڑک مسجدِ نبویؐ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو آگے جا کر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رائل ٹرمینل تک جاتی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ مدینہ کی 3 مرکزی شاہراہوں، شاہ فیصل روڈ (پہلا رنگ روڈ)، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز روڈ (دوسرا رنگ روڈ)، اور شاہ خالد روڈ (تیسرا رنگ روڈ) سے بھی منسلک ہوگی۔
اس سڑک کے ساتھ کئی منصوبے جاری ہیں جن میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے ٹریکس کی تعمیر اور وادی قناۃ کی بحالی کا منصوبہ شامل ہے جو مدینہ کی ایک اہم وادی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچ گئے
مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ترقیاتی اقدامات اور اسٹریٹجک منصوبوں کے آغاز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے اثرات مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب محمد بن سلمان مدینہ ایئرپورٹ