یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام 11 ہزار 406 ملازمین کو حکومت کا منظور شدہ پیکیج دیا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپےکا پیکیج ملے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام 11ہزار 406 ملازمین یکم ستمبر 2025 سے فارغ کردیےگئے ہیں، جنہیں حکومت کامنظور شدہ پیکج دیاجائےگا۔
کارپوریشن کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو 19ارب50کروڑ40لاکھ روپےکا پیکیج ملے گا۔
ایسے مستقل ملازمین جن کی ملازمت کے 2 سال یاکم معیاد رہتی ہے، انہیں باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی، 20سال سے زائد سروس پر مستقل ملازمین کو اپنی ملازمت کے سالوں کی تعداد کے حساب سے موجودہ بنیادی تنخواہ کے مساوی ہر سال کی 2 تنخواہیں ملیں گی۔
20 سال سے کم ملازمت کرنے والے مستقل ملازمین کو اپنی ملازمت کے سالوں کی تعداد کے حساب سے موجودہ بنیادی تنخواہ کے مساوی ہر سال کی 3 تنخواہیں یا سروس کے باقی ماندہ (زیادہ سے زیادہ 50) مہینوں کی 1.
اس طرح یوٹیلیٹی اسٹورز کے 5 ہزار 229 مستقل ملازمین کو 13 ارب 18 کروڑ 30 لاکھ روپےکا پیکیج ملے گا۔
دو سال یا اس سے کم عرصے ملازمت کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو باقی ماندہ مہینوں کی موجودہ بنیادی تنخواہ ملےگی۔
16 سال تک ملازمت کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو 30 بنیادی تنخواہیں ادا کی جائیں گی جبکہ 16 سال سے زائد سروس والےکنٹریکٹ ملازمین کو 35 بنیادی تنخواہیں ملیں گی۔
کارپوریش کے کل 3 ہزار 323 کنٹریکٹ ملازمین کو 3 ارب 60 کروڑ 20 لاکھ روپے ملیں گے، ملازمت کا 2 سال یا اس سے کم عرصہ رہنے پر ڈیلی ویجرز کو باقی مہینوں کی37 ہزار روپےکے حساب سے تنخواہ ملےگی جبکہ 10 سال تک ملازمت کرنے والے ڈیلی ویجرز کو 37 ہزارروپے کے حساب سے 15 تنخواہیں ملیں گی۔
10 سے 15 سال سروس کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو 37 ہزار روپے کے حساب سے 28 تنخواہیں دی جائیں گی جبکہ 15 سال سے زائد سروس پر ڈیلی ویجرز کو 37 ہزار روپے کے حساب سے 30 تنخواہیں ملیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز کےکل 2 ہزار 854 ڈیلی ویجرزکو 2 ارب 71 کروڑ 90 لاکھ روپےملیں گے، تنظیم نو پلان کے تحت پہلےفارغ کیےگئے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین پیکیج کے اہل ہوں گے۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین ملازمت کرنے والے بنیادی تنخواہ مستقل ملازمین کے حساب سے مہینوں کی سال سے
پڑھیں:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔