تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کیلئے او پی ایف کالج ایف الیون2 میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کیلئے او پی ایف کالج ایف الیون2 میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے او پی ایف کالج ایف الیون2 اسلام آباد میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس ورکشاپ کا اہتمام تعلیم فانڈیشن اور انوورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سربراہان، آئی ٹی کوآرڈینیٹرز، اور نصاب سازوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی )اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو تعلیمی عمل میں مثر طریقے سے ضم کرنا تھا، تاکہ تدریس کو زیادہ مثر، دلچسپ اور انفرادی نوعیت کا بنایا جا سکے۔ورکشاپ کے پہلے روز شرکا کو اے آئی کے بنیادی تصورات، انٹرایکٹو وائٹ بورڈز، لرننگ مینجمنٹ سسٹمز، اور ڈیجیٹل تشخیص کے طریقہ کار سے متعارف کرایا گیا، جبکہ دوسرے دن شرکا نے خوداے آئی ٹولز استعمال کرتے ہوئے اسباق تیار کیے اور ان کی پریزنٹیشنز پیش کیں۔
ورکشاپ کے نمایاں سیشنز میںچیٹ جی پی ٹی جیسے جدید ٹولز کا عملی استعمال، گروپ ڈسکشن، اور پاکستانی اسکولوں میںاے آئی کے کامیاب تجربات شامل تھے۔اختتامی تقریب میں تمام شرکا کو اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزادی کا مطلب کیا؟ — تجدیدِ عہد کا دن ایف بی آر میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے90سے زائد افسران کے تبادلے پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5اگست سے بھی برا ہوگا، شیر افضل مروت نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جاوں گی، سینیٹر مشال یوسفزئی قیام امن کیلئے مشرق وسطی کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں، ٹرمپ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں، فافن کی رپورٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اندرون سندھ قائم تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ
کراچی:ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس برانچ اور ٹریننگ یونس چانڈیو نے اندرون سندھ قائم تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے ڈی ایس پیز کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے کہ ستمبر 2024 سے آن لائن لرننگ لائسنس کے جاری کیے جانے کے بعد اندرون سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کی مزید ضرورت نہیں رہی جو صرف لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کر رہی ہیں تاہم آن لائن سروس کے آغاز کے بعد ان مراکز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی یونس چانڈیو نے اس ضمن میں حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر کے ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے ڈی ایس پیز کو ہدایت دی ہے کہ رواں سال 31 دسمبر 2025 تک تمام ڈرائیورنگ لائسنس برانچز بند کر دی جائیں۔
یونس چانڈیو نے تمام ڈی ایس پیز سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی تجاویز بھی فوری طور پر ارسال کریں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل اور عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں کسی بھی مشکلات کے پیش نظر شہری متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ایس پی سے رابطہ کر سکتے ہیں جہاں آئی ٹی اسٹاف ان کی معاونت کرتے ہوئے آن لائن لرننگ لائسنس کے طریقہ کار کو مکمل کرنے میں ان کو مدد فراہم کرے گا۔