ڈی جی ایف آئی اے کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض نامعلوم افراد عوام کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات ارسال کر کے ہراساں کر رہے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان جعلی پیغامات میں ڈی جی ایف آئی اے کا نام اور عہدہ استعمال کرتے ہوئے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے اور جعل ساز ان پیغامات پر "ٹاپ سیکرٹ" کی جعلی مہر ثبت کرتے ہیں تاکہ ان کی جعل سازی کو مستند ظاہر کیا جا سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ عناصر فرضی اور گمراہ کن نام استعمال کر کے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے پیغامات میں شہریوں کو "سائبر کرائمز" کے الزامات لگا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کسی بھی فرد کو اس نوعیت کا پیغام واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے نہیں بھیجتا۔
ترجمان نے کہا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی شکایت نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے پاس درج کرائیں جو کہ سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے مجاز ایجنسی ہے۔
شہریوں سے انہوں نے کہا کہ جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور اپنے ذاتی و مالیاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں اور مزید معلومات کے لیے ایف آئی اے ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے نے کہا
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں سرجری کے بارے میں بتایا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے دل کے والو کی تبدیلی کے لیے سرجری کرائی ہے، میں ایک ہفتہ اسپتال میں رہا اس دوران دو دن آئی سی یو میں گزارے۔
بریڈ ہیڈن کا کہنا ہے کہ سرجنز اور ان کی ٹیم نے غیر معمولی کام کیا ہے، اب سب کچھ بہتر جا رہا ہے، جب دل کی سرجری ہو تو پھر آپ کو کچھ وقت احتیاط سے گزارنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 6 ہفتے گھر پر گزارے لیکن کچھ نہ کرنے کا فائدہ نہیں ہوا، اب مجھے کام کرنا ہے تاکہ بتاؤں کہ سرجری کامیاب ہے۔
واضح رہے کہ 47 سالہ بریڈ ہیڈن کچھ عرصے سے منظر سے غائب تھے۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ، 126 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔
Post Views: 1