قوم کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو سلام: صدر و وزیر اعظم کے پیغامات
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
قوم کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو سلام: صدر و وزیر اعظم کے پیغامات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے 67 ویں یوم شہادت پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سربراہان نے خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، میجر طفیل نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کامقابلہ کیا اور اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بے مثال جرات اور عظیم قربانی کے اعتراف میں میجرطفیل محمد شہید کو نشان حیدر عطا کیا گیا، وطن کے دفاع کیلئے ان کی شجاعت آنے والی نسلوں کیلئے باعث فخر ہے۔
قوم میجر طفیل محمد شہید کی عظیم قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے: وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم میجر طفیل محمد شہید کی عظیم قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں مادر وطن کے عظیم سپوت میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی 67 ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال دلیری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ان عظیم ہیروز پر فخر کرتا ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر دلیرانہ مقابلہ کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رکھا جائے گا اور ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔
قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، صدرِ مملکت کا میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ عقیدت
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی ۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ۔
صدرِ نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق پاکستانی سفیر کی پاک-چین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش سپریم کورٹ، بحریہ ٹاون کی نیلامی کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر ایف بی آر میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے90سے زائد افسران کے تبادلے پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5اگست سے بھی برا ہوگا، شیر افضل مروتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میجر طفیل محمد شہید کو سلام
پڑھیں:
پاک افواج کا میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو 67 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت
راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نشانِ امتیاز (ملٹری) نے پاک افواج کے ہمراہ میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو ان کی 67 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
میجر طفیل محمد شہید نے سابق مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن کے خلاف جرات و بہادری کی بے مثال داستان رقم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے دشمن کے خلاف لڑائی جاری رکھی اور مشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ ان کے عظیم کارنامے پر قوم نے انہیں نشانِ حیدر جیسے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔
افواجِ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر طفیل شہید اور تمام شہداء کی قربانیاں قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔
ان کی جرات، ایثار اور وطن سے محبت آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ وطن کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے یہ عظیم سپوت ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔
پاک افواج نے کہا کہ ہم ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ہمارے لیے امن، استحکام اور آزادی کی ضمانت ہیں۔