’ادھر ذہنی غلام بیٹھے ہیں‘: جرمن سفیر سے میٹنگ کا بتانے پر علی امین نے پی اے کو جھاڑ پلا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے شیڈول سے متعلق اپنے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کو جھاڑ پلادی۔
سامنے آنے والی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پرسنل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ کو یاد دلاتا ہے کہ ان کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈا پور سخت لہجے میں جواب دیتے ہیں کہ تمہارا کیا کام ہے؟ جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا، تم غلاموں کی طرح کیوں سوچتے ہو۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے جرمنی کے سفیر کیساتھ ملاقات کا پیغام دینے پر ترجمان کی بے عزتی کر دی۔
ترجمان: سر آپ کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے ۔
علی امین گنڈاپور: تمہارا کیا کام ہے جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا؟تم بس غلاموں کی طرح سوچنا ،جرمن سفیر آگیا ہے تو پتہ نہیں کیا سوچتے ہو کہ… pic.
— WE News (@WENewsPk) September 2, 2025
علی امین گنڈا پور نے مزید کہاکہ سفیر آیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں فوراً بھاگ کر پہنچوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہیں، سفیر تھوڑا انتظار بھی کر سکتا ہے۔
اس مکالمے کے دوران وزیراعلیٰ کے سخت رویے پر پی اے شرمندہ ہو گئے، جبکہ علی امین گنڈا پور بعد ازاں پارٹی اور تحریک سے متعلق گفتگو کرتے رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی اے جھاڑ پلا دی علی امین گنڈاپور وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی اے جھاڑ پلا دی علی امین گنڈاپور وی نیوز علی امین گنڈا پور جرمن سفیر
پڑھیں:
علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔
علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔