پی آئی اے سری لنکن ایئرلائن کو انجنیئرنگ سروسز فراہم کرے گی، معاہدہ طے
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پی آئی اے اور سری لنکن ائر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت قومی ایئرلائن، سری لنکن ایئرلائن کو لاہور ایئر پورٹ پر انجینئرنگ سروسز فراہم کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معاہدے کے تحت لاہور میں سری لنکن ایئرلائن کی چار ہفتہ وار پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ یہ معاہدہ زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پی آئی اے کی انجنئیرنگ خدمات سے استفادہ کرنا پی آئی اے کی انجنئیرنگ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔
اس حوالے سے لاہور ایئر پورٹ پر طیارے میں منعقدہ تقریب میں سر ی لنکن ائر لائن کے عملہ کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ پہلے ہی کئی ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی وطن واپس روانہ
راولپنڈی(نیوزڈیسک)سہ ملکی کرکٹ سیریز کے آغاز سے قبل کپتان سمیت سری لنکن ٹیم کے دو کھلاڑی وطن واپس روانہ ہو گئے۔
واپس جانے والوں میں سری لنکن کپتان چیرتھ اسالنکا اورایسیتھا فریننڈو شامل ہیں۔ دونوں کھلاڑی مسلسل طبیعت کی خرابی کے باعث وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔ اب سہ ملکی کرکٹ سیریز میں داسن شانکا سری لنکا کے کپتان ہوں گے۔ پاکستان سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز آج شروع ہو رہی ہے۔