نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آن لائن بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانا ڈکی بھائی کو مہنگا پڑگیا

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سعد الرحمان ذوالفقار عرف ڈکی بھائی کے نام سے ہوئی ہے، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور یوٹیوب پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس جیسے Xbet 1 اور Binimi کو فروغ دے رہا تھا۔

ریاست کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 196/25 درج کی گئی ہے، جس میں PECA ترمیمی ایکٹ 2025 کی دفعات 13، 14، 25، 26 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-B اور 420 شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا‘، ڈکی بھائی کی اداکارہ پر جوابی تنقید

چھاپہ مار ٹیم میں اے ڈی شعیب ریاض، سب انسپکٹر یاسر رمضان اور ہیڈ کانسٹیبل طاہر شامل تھے۔ کارروائی کے دوران ملزم سے ایک موبائل فون برآمد کیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Binimi Xbet 1 آن لائن بیٹنگ ایپس علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور یوٹیوب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آن لائن بیٹنگ ایپس علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور یوٹیوب ڈکی بھائی

پڑھیں:

لاہور میں غیر اخلاقی پروگرام کے انعقاد پر مقدمہ درج، مرکزی ملزم سمیت متعدد گرفتار

لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر اخلاق بافتہ تقریب، فوٹو شوٹ اور ویڈیوز بنانے پر پنجاب حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے تقریب کے انعقاد کا نوٹس لیتے ہوئے غیر اخلاقی ایونٹ منعقد کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لاہور پولیس مزید ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے ماررہی ہے۔ 

حکومت نے سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آنے پر حکومت پنجاب نے سخت نوٹس لیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پارٹی یا فوٹو شوٹ کے نام پر فحاشی کا پرچار  سخت قانونی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی، غیر اخلاقی حرکات کی کسی بھی صورت اجازت نہیں، واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فیصل کامران نے کہا کہ پابندی والی فلم جوائے لینڈ کی اسکریننگ بھی رکوا دی گئی ہے، اسلام اور قوانین سے متصادم کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی بڑی مشکل میں، قماربازی اور دھوکہ دہی کے الزامات پر مقدمہ درج
  • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا
  • معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، کیا الزامات ہیں؟
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
  • معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار
  • لاہور میں غیر اخلاقی پروگرام کے انعقاد پر مقدمہ درج، مرکزی ملزم سمیت متعدد گرفتار
  • لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار