خیبرپختونخوا میں آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں بھی الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متعلق پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق آج سے مزید بارشوں کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں فلش فلڈ کا خدشہ ہے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اوراداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ادھر این ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ بتایا کہ میانوالی، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک ریجن میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کا خدشہ ہے۔ مون سون کا ساتواں اور طاقتور اسپیل اکیس اگست تک جاری رہے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار میں فلیش فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور راولپنڈی نالہ لئی کے اطراف دفعہ 144 کا سختی سے نفاذ کروانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
حکام کے مطابق ہنگامی صورتحال میں شہری احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور محفوظ مقامات پر رہیں، فلیش فلڈنگ کے دوران گاڑی میں ہرگز سفرنہ کریں، محفوظ مقام پر رک جائیں۔
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے
پڑھیں:
پنجاب میں بھی کلاؤڈ برسٹ کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بھی کلاؤڈ برسٹ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 19 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔
اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اسی طرح سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔
ادارے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، تاہم دریائے چناب، جہلم اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول پر ہے۔
ڈیموں کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم 96 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 67 فیصد تک بھر چکا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے تسلسل سے پانی کے ذخائر مزید بڑھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی 313 افراد جاں بحق جبکہ 156 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ سیلابی پانی نے درجنوں گھروں، رابطہ سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
Post Views: 7