آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنیوالے ہیرو ہیں، آصفہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب میں ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی افسوس کا اظہار کیا ،بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آفت زدہ علاقوں میں جان ہتھیلی پر رکھ کر بلند حوصلوں کے ساتھ امدادی کارروائیاں کرنے والے کارکنان ہمارے ہیرو ہیں، انتظامیہ بگڑتی ہوئی صورت حال میں ان علاقوں پر ترجیحی طور پر توجہ دے جن کا زمینی راستہ منقطع ہوچکا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا صفہ بھٹو
پڑھیں:
اسپین میں بارش اور سیلاب سے تباہی ‘ امداد کے لیے فوج طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے سیاحتی جزیرے ابیزا میں خوفناک طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، جب کہ حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ابیزا کے ہوائی اڈے پر نکاسی آب نہ ہونے سے سیکورٹی چیک ایریا کی چھت لیک ہوگئی اور بارش کا پانی ائرپورٹ کے اندرونی حصے میں کھڑا ہوگیا۔ ابیزا کی متعدد سڑکیں سیلاب میں کئی فٹ تک ڈوب گئیں، جن میں ہوائی اڈے کی طرف جانے والی مرکزی سڑک اور داخلی راستے شامل ہیں۔ اس دوران ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا اور جگہ جگہ گاڑیاں بہتی ہوئی دکھائی دیں۔