صدر پیوٹن کا پاکستان میں آنے والے سیلاب پر صدر آصف زرداری کو خط
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سٹی42:روس کے صدر پیوٹن نے پاکستان میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آنے والے سیلاب پر صدر آصف زرداری کو خط لکھا ہے اور ان سے اس سانحہ پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔
روس کے صدر پیوٹن کا صدر زرداری کو خط آج موصول ہوا ہے۔ اس خط مین صدر پیوٹن نے ، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سیاب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور پسماندگان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر اعظم کا پاکستان کا ون ڈے سیریز میں جیتے پراظہارمسرت
سٹی 42ؒ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر اظہار مسرت کیا ۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ بالخصوص چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے جس عزم، محنت اور ٹیم اسپِرٹ کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ فخر ہے،اس کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہےْ
میں پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور کارکردگی کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے.
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا