Jang News:
2025-08-16@20:19:05 GMT

کراچی سمیت ملک بھر میں کل سے بارش کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

کراچی سمیت ملک بھر میں کل سے بارش کی پیشگوئی

—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرۂ عرب، خلیجِ بنگال سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،جن کے باعث 17 اگست سے 22 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

17 اگست سے مون سون ہواؤں کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، 17 سے 22 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع

کراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، اس دوران شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس دوران 17 سے 22 اگست تک لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، کوہاٹ اور بنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

17 سے 22 اگست تک سندھ کے مختلف شہروں کراچی، مٹھی، تھرپارکر، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، خیر پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔

اسی دوران بلوچستان میں بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، لسبیلہ، خضدار، ژوب، پنجگور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا امکان ہے بارشوں کا سے 22 اگست

پڑھیں:

مون سون الرٹ، محکمہ موسمیات کی ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 سے 19 اگست کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، ہری پور، بٹگرام، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان میں 17 سے 19 اگست تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد میں 18 سے 20 اگست تک تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال بہاولنگر، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں 18 سے 20 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں جن میں تھر پارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، سانگھڑ، خیرپور، کراچی، دادو، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان اور سکھر میں 17 سے 22 اگست تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خضدار، لسبیلہ، اواران، کیچ، گوادر اور پنجگور میں 17 سے 21 اگست تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 سے 19 اگست کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ علاوہ ازیں سیاحوں اور مقامی افراد کو سفر کے دوران احتیاط برتنے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون الرٹ، محکمہ موسمیات کی ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
  • دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری، 7 دنوں کیلئے الرٹ
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • خیبرپختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
  • ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان